مختلف ممالک کی پولیس کے زیرِاستعمال دنیا کی تیز رفتار گاڑیاں, ان گاڑیوں کے سامنے مجرم فرار ہونے کا سوچتے بھی نہیں
پولیس کا محکمہ ہر ملک میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اس کا کام قانون نافذ کرنا ہوتا ہے- اس محکمے کی بہترین صلاحیتوں کا دارومدار اس کو ملنے والی جدید سہولیات پر ہوتا ہے جس میں ان کو دی گئی گاڑیاں اور ہتھیار مرکزی کردار ادا کرتے ہیں- یہ گاڑیاں عام گاڑیوں سے کچھ مختلف اور جدید ہوتی ہیں اور بعض اوقات خوبصورت بھی- ہم یہاں دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ممالک کی پولیس کے زیر استعمال چند انتہائی تیز رفتار کاروں کا ذکر کر رہے ہیں٬ جن کے ذریعے یہ پولیس شہر بھر میں قانون نافذ کرتی ہے اور مجرموں کا پیچھا کرتی ہے اور ان کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ Lamborghini Gallardo اٹلی کی پولیس کے لیے اس گاڑی میں بیٹھ کر فرار کی کوشش کرنے والے مجرم کا تعاقب کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے- طاقتور انجن کی حامل اس تیز رفتار کار کے مجرم کا پکڑا جانا یقینی ہے- اس گاڑی میں 560 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب ہوتا ہے جبکہ اس کی حد رفتار 325 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ Mercedes-Benz Brabus Rocket جرمن کاروں کے بارے میں تو لوگ جانتے ہی ہیں لیکن جرمنی کی پولیس کے پاس...