اشاعتیں

Lock Down لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

انڈیا، پاکستان کے فنکاروں کے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے قائم کرنے پر انڈیا میں ہندو انتہا پسند خفا

تصویر
پاکستان اور انڈیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں بلکہ فلمی ستارے، گلوکار اور شوبز کی  دیگر معروف شخصیات بھی سماجی فاصلہ رکھنے پر مجبور ہیں ایسے میں لائیو ویڈیو چیٹ نے سرحدوں کا فاصلہ مٹا سا دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین دونوں ملکوں کے فنکاروں کی آپس کی بات چیت دیکھ اور سن پا رہے ہیں۔ آئے روز پاکستان اور انڈیا کے فنکار عام شہریوں کی طرح باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر کے اپنے ان مداحوں کا دل بہلاتے ہیں جو خود اپنے اپنے گھروں کی قیدِ تنہائی میں بوریت کا شکار ہیں۔ لیکن انڈیا میں فلمی صنعت کی ایک تنظیم اس بات سے خوش نہیں ہے کہ انڈیا میں شوبز کی شخصیات پاکستانیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں اور انھوں نے اس کے خلاف انڈین فنکاروں کو متنبہ بھی کیا ہے۔ انڈیا میں فلم انڈسٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کی نمائندہ تنظیم 'فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز' کی جانب سے ملک کے تمام موسیقاروں، گلوکاروں، فنکاروں اور تکنیکی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک 'تنبیہ' جاری کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ 'تنظیم کی پ...

کورونا وائرس: ’یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان میں انفیکشنز دنیا سے کم ہیں۔

خلاصہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6209 ہے جبکہ تین ہزار سے زیادہ متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 114 ہے جبکہ 1579 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں سے 41 کا تعلق سندھ، 38 کا خیبر پختونخوا،28 کا پنجاب، تین کا گلگت بلتستان اور دو کا بلوچستان سے ہے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دو اموات ہوئی ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم تعمیرات کی صنعت سمیت چند شعبوں کو کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اندرونِ ملک پروازیں 21، جبکہ ٹرینیں 25 اپریل تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔