اشاعتیں

Donation لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یہ رمضان ماضی کے مقابلے میں کیسے مختلف ہے؟ جانیں

تصویر
رمضان کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کے ڈيڑھ ارب سے زیادہ مسلمان اپریل کے آخری ہفتے سے روزے رکھنے شروع کر دیں گے- اگرچہ اس سال بھی تمام مسلمان ماضی کی طرح ماہ رمضان کے دن روزے میں اور راتیں عبادت میں گزاریں گے مگر یہ رمضان ماضی کے مقابلے میں بہت سارے حوالوں سے بہت مختلف ہوں گے ۔ اس وقت کرونا وائرس کے سبب پوری دنیا لاک ڈاؤن کی کیفیت کا سامنا کر رہی ہے ۔ کرونا کی وبائی صورتحال کے باعث پوری دنیا کا طرز زندگی تبدیل ہو چکا ہے اور اس کا براہ راست اثر رمضان پر بھی پڑے گا اور بہت سارے حوالوں سے یہ رمضان ماضی کے مقابلے میں مختلف ہوں گے جن میں سے کچھ چیزوں کے بارے میں ہم آپ کو آچ بتائيں گے-  1: مساجد میں با جماعت نماز جو لوگ کرونا میں مبتلا نہیں بھی ہوئے ہیں ان کے اندر بھی اس کا خوف بری طرح سما چکا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں باجماعت نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اگرچہ پاکستان کی حکومت نے کچھ شرائط کی بنیاد پر باجماعت نمازوں کی مشروط اجازت دے دی ہے- مگر اس کے باوجود ماضی میں جس طرح مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہو جاتا تھا اس میں شرائط کی بنیاد پر واضح کمی دی...

انوکھی امداد ایسی بھی!

تصویر
"محلے میں بچوں کو عربی و ناظرہ قرآن پڑھانے والی باجی کے گھر آٹا اور سبزی نہیں ہے، مگر وہ باپردہ خاتون باہر آکر مفت راشن والی لائن میں لگنے سے گھبرا رہی ہیں." فری راشن تقسیم کرنے والے نوجوانوں کو جیسے ہی یہ بات پتا چلی، انہوں نے متاثرین میں فری سبزی و آٹا کی تقسیم فوراً روک دیا. پڑھے لکھے نوجوان تھے. آپس میں رائے مشورہ کرنے لگے. بات چیت میں طے ہوا کہ نہ جانے کتنے سفید پوش اپنی آنکھوں میں ضرورت کے پیالے  لیے فری راشن کی لائنوں کو تکتے ہیں، مگر اپنی عزت نفس کا بھرم رکھنے کی خاطر قریب نہیں پھٹکتے. مشورے کے بعد نوجوانوں نے فری راشن کی تقسیم کا بورڈ بدل دیا اور دوسرا بورڈ آویزاں کردیا.  ہر طرح کی سبزی 15 روپے کلو، مسالہ فری، آٹا، چاول، دال 15 روپے کلو. خصوصی آفر.  اعلان سنتے ہی مفت خور بھکاریوں نے اپنی راہ لی، سفید پوش اور لاچار طبقہ ہاتھوں میں دس بیس روپئے کے ساتھ خریداری کے لئے آگیا. قطار میں کھڑا ہونے سے اسے گھبراہٹ نہ ہوئی، نہ ہلڑ بازی ہوئی.  لائن میں ایک طرف بچوں کو قرآن پڑھانے والی باپردہ باجی بھی مٹھی میں معمولی سی رقم لیے اعتماد کے ساتھ نمنا...