اشاعتیں

Ramzan لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یہ رمضان ماضی کے مقابلے میں کیسے مختلف ہے؟ جانیں

تصویر
رمضان کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کے ڈيڑھ ارب سے زیادہ مسلمان اپریل کے آخری ہفتے سے روزے رکھنے شروع کر دیں گے- اگرچہ اس سال بھی تمام مسلمان ماضی کی طرح ماہ رمضان کے دن روزے میں اور راتیں عبادت میں گزاریں گے مگر یہ رمضان ماضی کے مقابلے میں بہت سارے حوالوں سے بہت مختلف ہوں گے ۔ اس وقت کرونا وائرس کے سبب پوری دنیا لاک ڈاؤن کی کیفیت کا سامنا کر رہی ہے ۔ کرونا کی وبائی صورتحال کے باعث پوری دنیا کا طرز زندگی تبدیل ہو چکا ہے اور اس کا براہ راست اثر رمضان پر بھی پڑے گا اور بہت سارے حوالوں سے یہ رمضان ماضی کے مقابلے میں مختلف ہوں گے جن میں سے کچھ چیزوں کے بارے میں ہم آپ کو آچ بتائيں گے-  1: مساجد میں با جماعت نماز جو لوگ کرونا میں مبتلا نہیں بھی ہوئے ہیں ان کے اندر بھی اس کا خوف بری طرح سما چکا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں باجماعت نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اگرچہ پاکستان کی حکومت نے کچھ شرائط کی بنیاد پر باجماعت نمازوں کی مشروط اجازت دے دی ہے- مگر اس کے باوجود ماضی میں جس طرح مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہو جاتا تھا اس میں شرائط کی بنیاد پر واضح کمی دی...