اشاعتیں

Police لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مختلف ممالک کی پولیس کے زیرِاستعمال دنیا کی تیز رفتار گاڑیاں, ان گاڑیوں کے سامنے مجرم فرار ہونے کا سوچتے بھی نہیں

تصویر
پولیس کا محکمہ ہر ملک میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اس کا کام قانون نافذ کرنا ہوتا ہے- اس محکمے کی بہترین صلاحیتوں کا دارومدار اس کو ملنے والی جدید سہولیات پر ہوتا ہے جس میں ان کو دی گئی گاڑیاں اور ہتھیار مرکزی کردار ادا کرتے ہیں- یہ گاڑیاں عام گاڑیوں سے کچھ مختلف اور جدید ہوتی ہیں اور بعض اوقات خوبصورت بھی- ہم یہاں دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ممالک کی پولیس کے زیر استعمال چند انتہائی تیز رفتار کاروں کا ذکر کر رہے ہیں٬ جن کے ذریعے یہ پولیس شہر بھر میں قانون نافذ کرتی ہے اور مجرموں کا پیچھا کرتی ہے اور ان کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔  Lamborghini Gallardo  اٹلی کی پولیس کے لیے اس گاڑی میں بیٹھ کر فرار کی کوشش کرنے والے مجرم کا تعاقب کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے- طاقتور انجن کی حامل اس تیز رفتار کار کے مجرم کا پکڑا جانا یقینی ہے- اس گاڑی میں 560 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب ہوتا ہے جبکہ اس کی حد رفتار 325 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔  Mercedes-Benz Brabus Rocket   جرمن کاروں کے بارے میں تو لوگ جانتے ہی ہیں لیکن جرمنی کی پولیس کے پاس...

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں ایس ایچ او پر برہم ہوگئے

تصویر
کام کرنا ہے تو کرو لیکن بدتمیزی نہیں کرنے دوں گا، آئی جی بھی آگیا تو تھانے سے پکڑ لوں گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایس ایچ او سے مکالمہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں ایس ایچ او پر برہم ہوگئے، انہوں نے ایس ایچ او کو کہا کہ اگر کام کرنا ہے تو کرو، بدتمیزی نہیں کرنے دوں گا، آئی جی بھی آگیا تو تھانے سے پکڑ لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی رانا افضل نے ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد کی شکایت کی کہ ان کا عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ جس پر شاہ محمود قریشی تھانہ ممتاز آباد پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں جاکر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا رویہ درست کریں۔ وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنا ہے تو کرو اگر نہیں کرنا تو نہ کرو، لیکن بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا۔ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اگر بدتمیزی کی تو چھوڑوں گا نہیں، اگر آئی جی پولیس بھی آگیا تو تمہیں تھانے سے پکڑ لوں گا۔ دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔