اشاعتیں

Health لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور عالمی ادارہ صحت پر ہیکرز کا حملہ

تصویر
وہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اوعالمی ادارہ صحت پر ہیکرز نے حملہ کر دیا جس کے بعد دونوں اداروں کے ملازمین کی ای میلز اور لاگ ان کی تفصیلات ہیک کر کے آن لائن شیئر کر دی گئی ہیں۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیکرز نے تمام معلومات ٹیلی گرام چینلز اور ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی ہیں۔ہیکرز نے ہیک کی جانے والی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ای میل اکاؤنٹس کو لاگ اِن کرنے کی کوششوں کے اسکرین کیپچر بھی مباحثے کی سائٹس پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے وہان کے بائیو سیفٹی مرکز کو نشانہ بنایا ہے جبکہ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ان کے ملازمین کی 450 ای میلز کو ہیک کرلیا گیا ہے اورانہیں آن لائن شیئر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیک ہونے والے ای میلز میں بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، امریکا کے سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول اینڈ پریونشن، عالمی بینک اور قومی ادارہ صحت کی ای میلز شامل ہیں۔ رپورٹ میں ا بھی تک اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ ہیکرز کا تعلق کہا سے ہے۔ ہیکرز کے بارے میں ابھی تک یہ کہا گیا ہے کہ ان کا مقصد تنظیموں کے ملازمین کو ہراساں کرنا اور ک...

کرونا کے آنے کے بعد لوگ اب کم مر رہے ہیں. لائف اسٹائل بدلیں

تصویر
یوں تو سب ہی اس وبا کرونا کے ختم ہونے کا نا صرف انتظا کر رہے ہیں بلکہ شدت سے دعائیں بھی مانگ رہے ہیں۔۔۔لیکن کچھ حقیقتیں ایسی بھی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔ایشیائی ممالک میں ابھی تک اس وبا کا اثر کم کیوں نظر آرہا ہے اس کی ایک بڑی وجہ ہے باہر کے کھانوں سے چھٹکارا۔۔۔وہ لوگ جو مختلف بیماریوں کا شکار تھے ان کی تعداد ہسپتال آنے کے لحاظ سے خاصی کم ہوگئی ہے۔۔۔ غور کیا جائے تو کرونا سے پہلے کے لائف اسٹائل کو دماغ میں واپس لائیں۔۔۔روز گھر والوں کی فکر میں گھلنا، کمانے کی جنگ میں جلنا، آسائشوں کو ضرورتوں کا نام دے کر خود کو ہر وقت مصروف رکھنا۔۔۔بچوں سے ملاقات صرف چھٹی والے دن ہی ہونا، ایک دسترخوان پر کھانا کھانے کا خواب خواب ہی رہنا ۔۔۔میاں بیوی کے درمیان مالی مسائل کو لے کر ہر وقت کی تکرار۔۔۔چھٹی والے دن اور کبھی کبھی ہر رات باہر کھانا کھانے پر اصرار۔۔۔ان سب مسائل نے ڈپریش، دل کی بیماریوں ، ہائی بلڈ پریشر، شگر، کولیسٹرول جیسی بیماریوں کو زندگی کا حصہ بنا دیا تھا  آج سوشل میڈیا پر بھرمار ہے گھر کے بنے مزیدار کھانوں کی۔۔۔مرد حضرات گھر میں بیٹھے تو انہیں اندازہ ہوا ک...

بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے والے چھلکے

تصویر
عام طور پر یہ ہر گھر کا دستور ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو چھیل کر استعمال کیا جاتا ہے اور ان کے چھلکوں کو کچرے کی زینت بنا دیا جاتا ہے اور ضائع کر دیا جاتا ہے- مگر اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ بہت ساری چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے چھلکے ان سے بھی زیادہ فائدہ مند اور طاقت کا باعث ہوتے ہیں آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں بتائيں گے ٹماٹر کا چـھلکا عام طور پر ٹماٹر کا چھلکا پکنے میں دیر تک گلتا ہے اس لیے اس کو اتار کر سالن میں ڈالا جاتا ہے اس کے علاوہ ہمارے ذہنوں میں یہ تاثر بھی ہے کہ یہ چھلکا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے گردے کے مریض اس کا استعمال نہیں کرتے- مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹماٹر کا چھلکا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے ایک جانب تو یہ دل کے دورے سے جسم کو محفوظ رکھتا ہے اور دل کو صحت مند بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا جسم کو کینسر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں سیب کا چھلکا سیب کے چھلکے سیب کے مقابلے میں 75 فی صد زیادہ طاقت ور ہوتے ہیں اور یہ نہ صرف جسم کی قوت مدافعت یں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اس کو کئی بڑی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں ...