کرونا کے آنے کے بعد لوگ اب کم مر رہے ہیں. لائف اسٹائل بدلیں


یوں تو سب ہی اس وبا کرونا کے ختم ہونے کا نا صرف انتظا کر رہے ہیں بلکہ شدت سے دعائیں بھی مانگ رہے ہیں۔۔۔لیکن کچھ حقیقتیں ایسی بھی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔ایشیائی ممالک میں ابھی تک اس وبا کا اثر کم کیوں نظر آرہا ہے اس کی ایک بڑی وجہ ہے باہر کے کھانوں سے چھٹکارا۔۔۔وہ لوگ جو مختلف بیماریوں کا شکار تھے ان کی تعداد ہسپتال آنے کے لحاظ سے خاصی کم ہوگئی ہے۔۔۔

غور کیا جائے تو کرونا سے پہلے کے لائف اسٹائل کو دماغ میں واپس لائیں۔۔۔روز گھر والوں کی فکر میں گھلنا، کمانے کی جنگ میں جلنا، آسائشوں کو ضرورتوں کا نام دے کر خود کو ہر وقت مصروف رکھنا۔۔۔بچوں سے ملاقات صرف چھٹی والے دن ہی ہونا، ایک دسترخوان پر کھانا کھانے کا خواب خواب ہی رہنا ۔۔۔میاں بیوی کے درمیان مالی مسائل کو لے کر ہر وقت کی تکرار۔۔۔چھٹی والے دن اور کبھی کبھی ہر رات باہر کھانا کھانے پر اصرار۔۔۔ان سب مسائل نے ڈپریش، دل کی بیماریوں ، ہائی بلڈ پریشر، شگر، کولیسٹرول جیسی بیماریوں کو زندگی کا حصہ بنا دیا تھا 

آج سوشل میڈیا پر بھرمار ہے گھر کے بنے مزیدار کھانوں کی۔۔۔مرد حضرات گھر میں بیٹھے تو انہیں اندازہ ہوا کہ بیویوں کے لئے بھی کتنا مشکل ہے گھر میں یوں بیٹھنا اور سارا دن مشین کی طرح کام کرنا۔۔۔بچوں کو سنبھالنا۔۔۔اور کچھ تو باقاعدہ اس بات کی حقیقت کو سمجھ کر گھر کے کاموں میں ہاتھ بھی بٹا رہے ہیں-

کرونا سے جتنے لوگ مرنے تھے وہ اس آبادی کا ایک فیصد بھی نہیں۔۔۔احتیاط بہت ضروری ہے اس لئے وبا کی وجہ سے جب گھر بیٹھے ہیں تو ان باتوں کو دماغ میں ہمیشہ کے لئے بٹھالیں
باہر کے کھانے کھائے بغیر بھی زندگی چل سکتی ہے
فیملی کے ساتھ بھی بہت ساری باتیں کی جاسکتی ہیں
گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانا شوہر کے لئے بھی ضروری ہے
ہر وقت کی شاہانہ شاپنگ کے بغیر بھی زندگی سکون میں رہ سکتی ہے
مہمان اﷲ کی رحمت ہیں اس لئے آج کی تنہائی میں یہ سوچ لیں کہ آنے والے دنوں میں مہمانوں کی آمد پر منہ نہیں بنائیں گی 
بچوں کی تربیت ماں باپ سے بڑھ کر کوئی نہیں کر سکتا۔۔۔اسکول کی تعلیم دوسرے نمبر پر ہے
اگر زندگی کو صحت کے ساتھ گزارنا ہے تو باہر کے مرغن کھانوں کے بجائے گھر کے سادہ اور صاف انداز میں پکے کھانے کھائیں۔۔۔
یہ صفائی جو آج زندگی کا حصہ ہے، ہر مسلمان کے لئے نصف ایمان ہے ۔۔۔اس لئے اپنے ایمان کو ہمیشہ مضبوط رکھیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی امداد ایسی بھی!

مستقبل قریب میں وائرس کا حل نظر نہیں آ رہا، لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں: مراد علی شاہ