انڈیا، پاکستان کے فنکاروں کے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے قائم کرنے پر انڈیا میں ہندو انتہا پسند خفا


پاکستان اور انڈیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں بلکہ فلمی ستارے، گلوکار اور شوبز کی 
دیگر معروف شخصیات بھی سماجی فاصلہ رکھنے پر مجبور ہیں

ایسے میں لائیو ویڈیو چیٹ نے سرحدوں کا فاصلہ مٹا سا دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین دونوں ملکوں کے فنکاروں کی آپس کی بات چیت دیکھ اور سن پا رہے ہیں۔ آئے روز پاکستان اور انڈیا کے فنکار عام شہریوں کی طرح باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر کے اپنے ان مداحوں کا دل بہلاتے ہیں جو خود اپنے اپنے گھروں کی قیدِ تنہائی میں بوریت کا شکار ہیں۔
لیکن انڈیا میں فلمی صنعت کی ایک تنظیم اس بات سے خوش نہیں ہے کہ انڈیا میں شوبز کی شخصیات پاکستانیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں اور انھوں نے اس کے خلاف انڈین فنکاروں کو متنبہ بھی کیا ہے۔
انڈیا میں فلم انڈسٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کی نمائندہ تنظیم 'فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز' کی جانب سے ملک کے تمام موسیقاروں، گلوکاروں، فنکاروں اور تکنیکی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک 'تنبیہ' جاری کی گئی۔

اس میں کہا گیا کہ 'تنظیم کی پاکستان میں شوبز سے وابستہ افراد کے ساتھ کسی بھی طور کام نہ کرنے کی ہدایات کا علم ہونے کے باوجود کچھ اراکین پاکستان کے گلوکاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔'
تنظیم کے جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں پاکستان کے گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ انڈیا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کنسرٹ کرنے کا علم ہوا ہے، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مستقبل میں اس کام کو بڑھانے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے، جو کہ تنظیم کی ہدایات کے خلاف ہیں۔
انڈیا کے میڈیا کے مطابق تنظیم کی جانب سے یہ تنبیہ انڈین فیشن ڈیزائنر وجے اروڑہ اور انڈیا کی صوفی گلوکارہ ہرش دیپ کور کے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے مشترکہ آن لائن کنسرٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔
تاہم اس تنبیہ کے اثرات ان سرگرمیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں جو پاکستان اور انڈیا کی عوام کو سماجی رابطوں کے ذریعے وبا کے ماحول میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری ہیں۔
تنظیم کے ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ جب پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے، دوسری طرف پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر انڈیا کے فوجیوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کرونا کے آنے کے بعد لوگ اب کم مر رہے ہیں. لائف اسٹائل بدلیں

انوکھی امداد ایسی بھی!

مستقبل قریب میں وائرس کا حل نظر نہیں آ رہا، لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں: مراد علی شاہ