کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے ایسے واقعات جنہوں نے دنیا کو حیران کردیا

https://khabaraajke.blogspot.com/2020/04/CoronaSurprises.html
1۔ تارکین وطن کو روکنے والی دیوار نے اپنے لوگوں کو تارکین وطن کر ڈالا


2۔ حجاب پر سزا دینے والا بغیر نقاب والوں کو سزا دینے پر مجبور


3۔ مسجدوں پر قفل ڈلے مگر اذان دنیا بھر میں پھیل گئی


4۔ غریب ملک کو جان بچانے کے لیے چھوڑا مگر امیر ملک میں مر گئے


5۔ لائف بوٹس جان بچانے کا ذریعہ بن گئیں

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس وبا نے بڑی بڑی سپر پاورز کو زیرو کر دیا ہے بڑے بڑے دعویٰ کرنے والے اپنی عوام کو اس وبائي مرض سے بچانے میں قطعی ناکام ہو چکے ہیں اور ان کی عوام ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ ایک جانب تو مسجدوں میں تالے لگ گئے ہیں تو اللہ اکبر کی صدائيں پوری دنیا میں پھیل گئي ہیں اور اللہ جل جلالہ نے اپنی طاقت کو صرف ایک نادیدہ وائرس کے ذریعے نہ صرف منا لیا ہے بلکہ ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے- یہاں تک کہ دنیا بھر میں صحت کے بہترین ترین نظام کو بنانے والے اٹلی کے وزير اعظم بھی بے ساختہ یہ کہنے پر مجبو ہو گئے کہ ہم اپنی ہر طاقت استعمال کر چکے ہیں اب بس ایک اللہ کی ذات ہی سے امید بچی ہے وہی چاہیں تو کچھ ہو سکتا ہے ایسا ہی دنیا کے بہت سارے نام نہاد سپر پاور ممالک کے ساتھ بھی ہوا اس حوالے سے ہم آج آپ کو بتائيں گے۔

تارکین وطن کو روکنے والی دیوار نے اپنے لوگوں کو تارکین وطن کر ڈالا 

امریکہ جو کہ سپر پاور کہلانے والا ملک ہے اس نے اپنے ملک کے اندر میکسیکو جیسے پسماندہ ملک کے لوگوں کو روکنے کے لیے دونوں ملکوں کے بارڈر پر ایک دیوار بنانے کا فیصلہ کیا- اس دیوار کو ٹرمپ وال کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو کہ امریکہ کی جانب سے تعمیر کی گئي تاکہ میکسیکو کے لوگ امریکہ میں غیر فانونی طور پر داخل نہ ہو سکیں- مگر جب کرونا وائرس کی وبا امریکہ میں بری طرح پھیلی تو اس دیوار کا استعمال میکسیکو کے صدر نے امریکیوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کیا جو کہ کرونا سے بچنے کے لیے میکسیکو میں داخل ہونا چاہتے تھے۔



حجاب پر سزا دینے والا بغیر نقاب والوں کو سزا دینے پر مجبور

فرانس کے ملک میں حجاب پہننے پر قانونی طور پر پابندی عائد تھی اور اس حوالے سے مسلم حلقوں کی جانب سے بارہا آواز اٹھائی گئی مگر مسلمان عورتوں کو کسی بھی طرح حجاب پہننے کی اجازت حاصل نہ تھی- مگر صرف تین ماہ کے اس وبا کے اثر نے فرانس کی حکومت کو اتنا مجبور کر ڈالا کہ انہوں نے بغیر ماسک لگائے گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کو سزا دینے کا اعلان کر دیا اور آج فرانس کا ہر شہری گھر سے باہر نکلتے ہوئے چہرہ چھپانے پر مجبور ہے- امریکی صدر جو کہ مسلمانوں کے کٹر ترین دشمن قرار دیے جاتے ہیں اپنی تقریر میں بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ اگر ملک میں ماسک کی کمی ہے تو اس سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ آپ مسلمانوں کے حجاب کی طرح چہرے پر نقاب لگا لیں۔

مسجدوں پر قفل ڈلے مگر اذان دنیا بھر میں پھیل گئی

اس وقت جب کہ خانہ کعبہ کو بیرون ملک کے لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور دنیا بھر کے اسلامی ممالک نے باجماعت نمازوں پر لاک ڈاؤن کے سبب پابندی لگا رکھی ہے- ایسے وقت میں اذان کی صدائيں نہ صرف پوری دنیا میں پھیل چکی ہیں بلکہ اسپین جیسے ملک میں جہاں سالوں سے اذان پر پابندی تھی اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھا ہے- یہاں تک کہ امریکہ کی پارلیمنٹ میں بھی خیر و برکت کے لیے تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا ہے۔


غریب ملک کو جان بچانے کے لیے چھوڑا مگر امیر ملک میں مر گئے

صومالیہ جس کا شمار انتہائی غریب ممالک میں کیا جاتا ہے اس ملک کے سابقہ وزیر اعظم نور حسن حسین جو کہ 2007 سے 2009 تک وہاں وزير اعظم رہے اپنے دور حکومت کی تکمیل کے بعد اپنے غریب ملک کو چھوڑ کر برطانیہ آن بسے تاکہ اپنی زندگی سکون سے گزار سکیں- مگر برطانیہ سے کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے دوسری طرف اٹلی جیسے ملک کے ایک وفد نے صومالی حکومت سے پناہ کی درخواست کر دی کہ وہ اپنے ترقی یافتہ ملک میں رہنے کے بجائے اس پسماندہ ملک میں رہ کر وائرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں۔



لائف بوٹس جان بچانے کا ذریعہ بن گئیں

اسپین کی سرحدین مراکش سے ملتی ہیں جہاں کی خانہ جنگی کے سبب لائف بوٹس کی مدد سے مراکشی تارکین وطن اپنی جان بچانے کے لیۓ لائف بوٹس کے ذریعے اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے جن کا راستہ روکنے کے لیۓ اسپین کی حکومت ہر ممکن اقدامات کرتی تھی- مگر آج حالت یہ ہے کہ اسپین کے لوگ اس وبا کے پھیلنے کے بعد انہی لائف بوٹس کا استعمال کر کے اپنی جان بچانے کے لیے مراکش میں پناہ لینے کی کوششیں کرتے نظر آرہے ہیں


یہ تمام واقعات اس دنیا کو صرف اور صرف یہ بتانے کے لیے کافی ہیں کہ کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے بیشک وہی خدا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کرونا کے آنے کے بعد لوگ اب کم مر رہے ہیں. لائف اسٹائل بدلیں

انوکھی امداد ایسی بھی!

مستقبل قریب میں وائرس کا حل نظر نہیں آ رہا، لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں: مراد علی شاہ